امریکی عدالت کا ایپل کمپنی کیخلاف فیصلہ، ملازمین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

rykuk.com

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ملازمین کو تلاشی کے دوران صرف ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ایپل کے اسٹورز میں کام کرنے والے ان تمام ملازمین پر ہوگا جن کی تلاشی لی جاتی ہے۔

اسٹور سے چوری کی روک تھام کے لیے عملے کے بیگز کی تلاشی لی جاتی ہے جس کے لیے انہیں اپنے مینجرز یا سیکیورٹی گارڈ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایپل نے عملے کی تلاشی25جولائی 2009کو نافذ کی تھی جس کے بعد ہر بار اسٹور سے نکلتے ہوئے عملے کے افراد کو اپنے بیگ یا سامان کی تلاشی دینا ہوتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمپنی تلاشی کے لیے انتظار میں عملے کے صرف ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق صرف کیلیفورنیا میں قائم ایپل کے 52 اسٹورز پر ہوگا۔ تاہم ابھی اتک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا گیا کہ ان ادائیگیوں پر ٹیکنالوجی کمپنی کی کتنی لاگت آئے گی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "امریکی عدالت کا ایپل کمپنی کیخلاف فیصلہ، ملازمین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*