انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑے کرکٹرز کی پاکستان آمد۔۔۔ مگر کون کون ؟

پی ایس ایل سیزن فائیوبڑے بڑے  کرکٹرز کی پاکستان آمد شروع ہو گئی، دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

 پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو میں پشاور زلمی کی نماٰٗئندگی کرنے کیلئے ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔ پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کی رونقیں عروج پر، غیرملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ معروف کرکٹر کو دیکھ کر مداحوں نے کراچی ائیرپورٹ پر ڈیرن سیمی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹر ہیں۔ پشاور زلمی اپنی تیاریوں کا آغاز 14 فروری سے کراچی میں کرے گی۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑے کرکٹرز کی پاکستان آمد۔۔۔ مگر کون کون ؟"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*