آرمی چیف کا ترکی کے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا

rykuk.com
rykuk.com

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی سلامتی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غورآئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: براہ راست: وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "آرمی چیف کا ترکی کے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*