بیمار بیٹے کی تیماداری کیلئے نواز شریف کی والدہ لندن روانہ ہو گئیں

rykuk.com
rykuk.com

سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ لندن روانہ ہوگئیں، جہاں وہ اپنے بیٹے کی عیادت کریں گی، بتایا جاتا ہیکہ کہ اگلے ہفتے نواز شریف کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاگیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹےکی تیماداری کی لندن روانہ ہوگئیں ، بیگم شمیم پی آئی اے کی پرواز757 کے ذریعے روانہ ہوئیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم شمیم کی لندن روانگی نوازشریف کو دل کی تکلیف کے تناظر میں ہے، بیگم شمیم شریف نوازشریف کےعلاج کے دوران لندن میں ان کے پاس رہنا چاہتی ہیں۔

برطانوی ڈاکٹروں نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کےدل کااہم پروسیجر پلان کیا ہے جبکہ ان کی کورونری انجیوگرافی کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

نوازشریف کو فوری علاج شروع کرنےکیلئے بیگم شمیم راضی کریں گی، نوازشریف نےمریم کی عدم موجودگی پردل کا پروسیجرشروع کرنے سے انکار کیا تھا۔

گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، رپورٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ انجیو گرافی جلد از جلد کرائی جائے، اگر نواز شریف کی کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو جان کو خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی، غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے حالت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ انھیں علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے، کنسلٹنٹ ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت بھی لیا گیا ہے۔

خیال رہے ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہیں مگر انھوں نے مریم نواز کے بغیر آپریشن معطل کرا دیا، نواز شریف کی سرجری میں کسی بھی قسم کی تاخیر خطرناک ہو سکتی ہے، کار ڈیک انٹروینشن نواز شریف کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، اس میں تاخیر ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "بیمار بیٹے کی تیماداری کیلئے نواز شریف کی والدہ لندن روانہ ہو گئیں"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*