حفیظ شیخ جب پیپلزپارٹی کے پاس تھے تو اچھا کام نہیں کرسکے۔۔۔ اصل وجہ علی محمد نے بتادی

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کاکہنا ہے کہ آئندہ 5سال پھر پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، جلد معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی آئے گی، ترک صدر کا آج اسمبلی میں گرم جوشی سے استقبال کیا جائے گا۔

نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ حکومت کچھ کر نہیں سکتی، ہم تو چاہتے ہیں کوئی بھی پالیسی بنے تو ساتھ چلیں مسائل سے نکلیں، ہم نے ایک تجویز دی ہے چاہتے ہیں اس پر تجاویز آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بھی تجاویز شامل ہوں گی تو اچھی پالیسی بن کرآئے گی، حفیظ شیخ کو پیپلزپارٹی کے پاس تھے تو اچھا کام نہیں لے سکے، حفیظ شیخ پی ٹی آئی کے پاس ہیں تو اچھا کام لیں گے۔

علی محمدخان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 سے متعلق کارروائی کا علم نہیں ہے، حمایت کرتا ہوں جہانگیر ترین خسروبختیار کے گوادموں کا ریکارڈ سامنے لائیں، جن لوگوں کی بھی شوگرملز ہیں ان کے گوداموں کا ریکارڈ سامنے لانا چاہیے، یہ روایت اچھی نہیں کہ کل حکومت میں آکر یہ کریں گے وہ کریں گے۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "حفیظ شیخ جب پیپلزپارٹی کے پاس تھے تو اچھا کام نہیں کرسکے۔۔۔ اصل وجہ علی محمد نے بتادی"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*