سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ

مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20000 کی جائے اور بجٹ میں ٹیکس نہ لگایا جائے سبق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے ہم عوامی مسائل پر توجہ دلانا چاہتے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ گیس بجلی اور یوریا کی قیمتیں میں 2018 کی سطح پر لائی جائے جو بہت کم تھی اور ان کا کہنا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بھی معقول کی جائیں سابق وزیراعظم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال آنے والے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے اور نہ ہی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے
نون لیگ کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نون یوم تکبیر 28 مئی کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہےفیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو ہر پلیٹ فارم پر ٹف ٹائم دیا جائے گا مرحلہ وار ملک بھر میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون نے حکومت کو ہر پلیٹ فارم پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہےمریم نواز جلسوں سے خطاب کریں گی ذرائع
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرضہ لیا گیا ہے وہ تمام شرائط سامنے لائی جائیں مسلم لیگ نون پہلا سیاسی جلسہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر کرے گی مریم نواز حمزہ شہباز اور دیگر رہنما اسلام آباد جلسے سے خطاب کریں گے پارلیمان میں قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس میں سخت احتجاج کیا جائے گا اسی طرح نائب صدر نون لیگ مریم نواز ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی جلسوں سے خطاب کریں گی
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر ٹف ٹائم دیا جائے گا مرلہ وار ملک بھر میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے مریم نواز جلسوں سے خطاب کریں گے

Be the first to comment on "سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*