شامی عوام اپنی افواج کے ساتھ ڈٹ گئے، امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ،جھڑپوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گئے

شامی عوام اپنی افواج کے ساتھ ڈٹ گئے امریکی فوجیوں کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا، امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ اور جھڑپوں میں ایک شخص جان سے چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی عوام امریکا کے دہشتگرد فوجیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے،شامی عوام نےامریکی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

اس دوران شہریوں اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

شامی عوام کی مزاحمت کے باعث امریکی فوجی اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے، عوامی احتجاج اس وقت شروع ہوا کہ جب شامی فوج نے چار امریکی گاڑیوں کو آگے جانے سے روکا دیا۔

عوام شامی فوج کی مدد کے لئے وہاں پہنچے اور امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کیا۔

 



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "شامی عوام اپنی افواج کے ساتھ ڈٹ گئے، امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ،جھڑپوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گئے"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*