موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا، سابق وزیر داخلہ کا بڑا بیان جاری

قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا۔

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں بہت زیادہ بےچینی پائی جاتی ہے، ماضی میں مجھ سمیت ساتھیوں پرکئی مقدمات کئے گئے تھے، قیاس آرئیاں ہورہی ہیں کہ میں پیپلزپارٹی جارہاہوں، میں کبھی چور پارٹی میں دوبارہ نہیں جاؤں گا۔

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ میں آج تک پیپلزپارٹی سے لڑ رہاہوں، موت قبول کرسکتاہوں دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں منتخب کروں گا، بلاول بھٹو میرے لیےقابل عزت ہے اور آصف زرداری بلاول کامستقبل تباہ کررہے ہیں۔

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کل آئی جی کی تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، کسی کی بھی خواہش سے آئی جی تبدیل نہیں ہوناچاہیے، ماضی کےافسروں کی نسبت کلیم امام ایک ایماندارافسر ہیں ، وہ سندھ حکومت کےکرپشن کاحصہ دارنہیں بننا چاہتا، اقبال محمود صاحب کو نکال دیاگیا سب جانتے ہیں کیا قصور تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ سے پوری سندھ اسمبلی نفرت کرتی ہے، ان کو کرپشن کرنے کیلئے رکھا گیا ہے، مرادعلی شاہ زرداری کےدوستوں کواربوں روپے نکال کردے سکتا ہے۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "موت قبول کرسکتاہوں لیکن دوبارہ پیپلزپارٹی نہیں جاؤں گا، سابق وزیر داخلہ کا بڑا بیان جاری"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*