نئی نئی شادی کا لڈو

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی.
بیوی پہلی بار کھانا بنانے کے لئے باورچی خانہ میں گئی ہوئیں تھیں اور کھانا بنانے لگیں.
اچانک مجھے خیال آیا، روٹی بیلنے والا چکلا بالکل بھی آواز نہیں کر رہا ہے، مگر یہ کیسے ممکن ہے؟ اسکِی چاروں ٹانگیں سلیب پر ٹکتی ہی نہیں تھیں۔ اسکِی ایک ٹانگ چھوٹی ہونے کی وجہ سے کھٹ پٹ ہوتی رہتی تھی ۔ ۔ ۔
جیسے ہی میں کچن میں گیا تو دیکھا میری بیوی بڑے آرام سے روٹی بیل رہی تھی اور چکلے کی چاروں ٹانگیں الگ پڑی ہوئی تھیں۔ ہم نے اس سے پوچھا *یہ تم نے کیا کر دیا*؟
وہ بولی *کچھ نہیں ۔ ۔ ۔ یہ کچھ زیادہ ہی کھٹ پٹ کر رہا تھا تو میں نے اسکی ساری ٹانگیں توڑ دیں، میرا یہی اسٹائل ہے*!
اس کا یہ اسٹائل دیکھ کر ہمیں بھی کبھی کھٹ پٹ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ *جو چار توڑ سکتی اس کے لئے دو توڑنا کیا مشکل ہے*۔

Be the first to comment on "نئی نئی شادی کا لڈو"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*