وزیراعظم عمران خان سے کنوینئر ایم کیو ایم کی ملاقات، کیا خالد مقبول صدیقی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی ہوئی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سمیت وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی جانب سے بتائے گئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "وزیراعظم عمران خان سے کنوینئر ایم کیو ایم کی ملاقات، کیا خالد مقبول صدیقی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی ہوئی؟ اہم خبر سامنے آ گئی"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*