پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن کا کون سا راز فاش کرنے سے انکار؟

rykuk.com
rykuk.com

مولانا فضل الرحمن کی امانت میرے پاس ہے میں اس امانت میں خیانت نہیں کرسکتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنا معاہدے کی امانت کا راز فاش کرنے سے انکار کردیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی امانت میرے پاس ہے میں اس امانت میں خیانت نہیں کرسکتا جب مولانا ملیں گے تو پھر راز فاش کرنے کے بار ے میں پوچھوں گا ، اپوزیشن کا کام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابا کرنا ہے تنقید کرنا ہے لیکن حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کام کرے تو اپوزیشن کی تحریک کو کوئی نہیں پوچھتا، اتحاد کے معاملات سلجھ چکے ہیں نیک نیتی سے اتحاد کیا تھا اور اب اس اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں ، اب کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرے پہلے بھی حکومت سے معاملات طے پاگئے تھے صرف کمیٹی تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہوا۔

علاوہ ازیں پرویزالٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر پاک استنبول بزنس کمپنی کے سی ای او زبیر احمد خان نے ملاقات کی اس موقع پر پرویزالہی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی ، مذہب ، ثقافت اور تہذیب کے صدیوں پرانے رشتوں میں منسلک ہیں۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن کا کون سا راز فاش کرنے سے انکار؟"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*