چوہدری شوگر ملز کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی درخواست منطور کرلی

rykuk.com
rykuk.com

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے اور سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وکیل امجد پرویز نے نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور علاج معالجہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے، نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹ جمع کروائی ہیں، نوازشریف ایک کلینیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، فروری کے آخری ہفتے میں نوازشریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں اور نوازشریف زیر علاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے ہیں۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "چوہدری شوگر ملز کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی درخواست منطور کرلی"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*