چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش،پیپلزپارٹی پیشیوں سے نہیں گھبراتی، شیری رحمان

چیئرمین پیپلزپارٹی کے  بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں طلب کیا تھا اور ساتھ ہی ان سے زرداری گروپ آف کمپنیزکا ریکارڈ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی طلب کی گئی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونے کے لیے نیب کے راولپنڈی دفتر پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی نیب دفتر کے باہر موجود تھے۔

بلاول کی پیشی پر پیپلزپارٹی کے رہنما بھی ان کے ہمراہ آئے، اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تیسری بار نیب راولپنڈی نے طلب کیا، بے روزگاری اور حکومت کی نالائقی پر بات کی جائے تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے، حکومتی وزرا کے خلاف بھی ریفرنسز ہیں ان کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں ہورہی۔

سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پیشیوں سے نہیں گھبراتی، عدالتوں کا احترام کرتی ہے، حکومت کہتی ہے ریکوڈک سے قرض اتاریں گے،عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کیا جائے ۔۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کیسز خواہشات پر مبنی ہیں، پہلے بھی جواب دیے اب کیا نیب کو ان کی مرضی کے جواب دیں؟



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش،پیپلزپارٹی پیشیوں سے نہیں گھبراتی، شیری رحمان"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*