کیا آپ کی بھی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں؟ اگر ہاں تواس کی وجہ جانیے اس خبر میں

جب بھی ہم پھٹی ایڑیوں کی بات کرتے ہیں تو دماغ میں صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ ایڑیاں پھٹنےکی وجہ خشکی یا ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔

 یہ ضروری نہیں ہے کہ ایڑھیاں پھٹنے کی وجہ صرف موائسچرائزر کا استعمال نا کرنا ہی ہو بلکہ کئی ایسی عادات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہماری ایڑیاں پھٹتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی عام عادات کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹنا شروع ہوجاتی ہیں۔

موٹاپے کی وجہ سے ہمارے پاؤں پر پورے جسم کا وزن پڑتا ہے، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے تلووں پر ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے، اس صورتحال میں اگر آپ اپنی ایڑھیوں پر کسی قسم کے موائسچرائزر کا استعمال بھی نہیں کر رہے ہوں تواس سے آپ کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔

ہماری جلد کے لیے متعدد وٹامز، نمکیات اور دیگر غذائی اجزا بے حد ضروری ہوتے ہیں، اگر ہمارے جسم میں ان تمام چیزوں کی کمی ہوجاتی ہے تو ہماری جلد خشک ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری ایڑیاں خشک ہونے کے ساتھ ساتھ پھٹ بھی جاتی ہیں۔

ایڑی کی طرف سے کھلے جوتوں کا زیادہ استعمال کرنا بھی پھٹی ایڑیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ایڑیاں پھٹنے کی ایک اور بڑی وجہ گرم پانی سی نہانا بھی ہے، گرم پانی سے نہانا ہمیں سکون تو پہنچاتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ ہماری جلد کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوتا، گرم پانی ہمارے جلد پر موجود قدرتی تیل کو نکال دیتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوجاتی ہے۔

مندرجہ بالا ایسی عادات ہیں جس کی وجہ سے ہماری ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں اس لیے ایڑھیوں کا خیال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے پاؤں پر اچھی طرح ویزلین لگائیں اور انہیں کبھی بھی خشک نا چھوڑیں۔



install suchtv android app on google app store

Source link

Be the first to comment on "کیا آپ کی بھی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں؟ اگر ہاں تواس کی وجہ جانیے اس خبر میں"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*